united-nation 37

اسرائیل جنگی مجرم ہے

اسرائیل جنگی مجرم ہے اقوام متحدہ کے رپورٹر برائے مقبوضہ فلسطین کا اعلان

اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل، جنیوا سمجھوتے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل لینک نے اسرائیل کو جنگی جرائم کے ارتکاب کا مجرم قرار دیتے ہوئے غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کے جاری قتل عام کو انسانی حقوق کی پامالی اور انسانی عزت و وقار کے منافی قرار دیا ہے۔ایران ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مائیکل لینک نے کہا ہے کہ فلسطینی مظاہرین اسرائیل کے لئے خطرہ شمار نہیں ہوتے پھر بھی اسرائیل کے فوجی فلسطینی مظاہرین کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل، جنیوا سمجھوتے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں