IG-Islamabad-Aamir-Zulfiqar 25

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا۔
اسلام آباد ( راجہ طاہر محمود سے )
وفاقی حکومت کی جانب سے عامر ذوالفقار کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

عامر ذوالفقار پولیس سروس پاکستان (پی ایس پی) گروپ کے افسر ہیں، وہ آئی جی موٹروے پولیس بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، آر پی او ملتان، سی پی او ملتان، ایس ایس پی اسپیشل برانچ لاہور، ایس ایس پی آپریشنز لاہور اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت اہم عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں