Anf_logo 74

خصوصی کھیل’اندھیری راہ کے مسافر‘ انٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کی روک تھام

خصوصی کھیل’اندھیری راہ کے مسافر‘ انٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کی روک تھام
راولپنڈی ( پی پی این)بریگیڈیئرمحمدعلی حق چیف آف سٹاف انٹی نارکوٹکس فورس نے کہا ہے انٹی نارکوٹکس نے منشیات کی روک تھام پرکافی حدتک قابوپا لیا ہے۔یہ بات انھوں نے منشیات کے تدارک کے عالمی دن کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل اورانٹی نارکوٹکس فورس کے زیراہتمام کونسل کے اڈیٹوریم میں پیش کیا جانے والے ایک خصوصی کھیل ’اندھیری راہ کے مسافر‘ کے موقع پربطورمہمان خصوصی کہی جسے دیکھنے کے لیے راولپنڈی اسلام آبادسے لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔کھیل کی تحریروہدایات ناہیدمنظورنے دیں تھیں۔ بریگیڈیئرحماداحمدڈوگرفورس کمانڈر،انٹی نارکوٹکس فورس،محمدریاض سومرو ڈائریکٹرانٹی نارکوٹکس فورس،ناہیدمنظوراورڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدان کے ہمراہ تھے۔بریگیڈیئرمحمدعلی حق نے کہا کہ والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کونشے جیسی لعنت سے بچانے کے لیے میدان عمل میں آئیں اوران پرکڑی نظررکھیں تاکہ خاندان کسی بڑی اذیت کا سامنا کرنے سے بچارہے۔انسدادِمنشیات کے عالمی دن کے حوالے سے یہ مبثت پیغام دیا گیا کہ ہرپاکستانی انسدادکی اس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے تاکہ صاف ستھرے معاشرے کی تشکیل ہوسکے۔۔ناہیدمنظورنے کہا کہ کہانی موجودہ حالات کے پس منظرمیں لکھی ہوئی گئی ہے اورمنشیات کے خاتمے میں ہرشخص کواپنا کرداراداکرنا چاہیے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے بھی مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔سینئرآرٹسٹ مسعودخواجہ،یارمحمد،احسان قریشی،سپنا شاہ، امین شہزادہ، عمران رشدی،راناکاشف،ریحایوسف،لیاقت شاہ،صوبیہ سلیم،انجم عباسی،اوردیگرفنکارشامل تھے۔
مین صفحہ پر جانے کے لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں