eto-rawalpindi 18

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کی پکڑ دھکڑ 17گاڑیاں بند471 رجسٹریشن بکس ضبط

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کی پکڑ دھکڑ 17گاڑیاں بند471 رجسٹریشن بکس ضبط
44گاڑیوں کے کاغذات ضبط کیے گئے
راولپنڈی ( پی این این )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران نادہندگان کی 17گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں جبکہ ٹوکن ٹیکس نادہندگی پر 471گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ضبط کر لی گئیں اسی طرح دیگر ٹیکسز کی عدم ادائیگی پر بھی 44گاڑیوں کے کاغذات ضبط کیے گئے ۔موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی سہیل صابر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیاگیا جس کے دوران ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے 17گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں جبکہ ٹوکن ٹیکس نادہندگی پر 471گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ضبط کی گئیں اوردیگر ٹیکسز کی عدم ادائیگی پر بھی دیگر 44گاڑیوں کے کاغذات ضبط کیے گئے۔انہوں نے بتایاکہ ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کے انعقاد کے لیے 09خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جن کی نگرانی موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کے ذمے تھی ۔ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ جنرل ہولڈ اپ کے لیے تشکیل شدہ نو ٹیموں نے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سہیل شہزاد کی زیر نگرانی کارروائی کی جبکہ جنرل ہولڈ اپ کے لیے ایکسائز انسپکٹرز گل شیر خان ،ملک جاوید ،رضا شاہ ،ذوالفقار عباس ، احتشام الحق ،جہانگیر خان ،فضیل اجمل بھٹی اور فیاض بابر کو ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں ۔ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد نے ٹوکن ٹیکس ادائیگی کی رعایتی مدت کے خاتمے کے بعد ٹوکن ٹیکس اور دیگر نادہندہ گاڑی مالکان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایات جاری کی تھیں جن کے پیش نظر جنرل ہولڈ اپ کا شیڈول تیار کیا گیا تھا

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کی پکڑ دھکڑ 17گاڑیاں بند471 رجسٹریشن بکس ضبط

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں