quaiddaypmmessage 43

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت وزیراعظم عمران خان کا پیغام

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت وزیراعظم عمران خان کا پیغام
اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ایسی ریاست کا نظریہ پیش کیا تھا جہاں خوشحال معاشرے کی تشکیل کے ذریعے ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کیا جاسکتا ہے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے ملک کو فلاحی ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے لئے ان کے وژن اتحاد ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں پر انفرادی اور اجتماعی طور پر عمل کریں ہمیں آج اس عزم کا اعادہ بھی کرنا ہوگا کہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے ہم سب قائداعظم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ایک قوم کی حیثیت سے کام کریں گے اور ملک کو دنیا میں اس کا حقیقی مقام دلائیں گے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی 143ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بیسویں صدی کے عظیم رہنمائوں میں سے ایک قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے وژن اور مسلمانوں کے حقوق کے لئے انتھک جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا پلٹ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں