muhammad-alil-jinnah 58

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم وفات

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم وفات پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پیغام

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کا آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا
لاہور11ستمبر: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کا آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور آ ج ہم ان ہی کی وجہ سے آزاد قوم کی حیثیت سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ ایک بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے اورتحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا ۔انہوں نے کہا کہ قائد کا پیغام اتحاد ، تنظیم اور ایمان آج بھی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے اوران کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر ملک بنانے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کا رلانا ہوں گی

کام کام اور بس کام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں