rcci-bank-data 15

بینکنگ ڈیٹا چوری ہونے پرصارفین خوف کا شکار ہے، اسٹیٹ بنک فوری اقدامات کرے، راولپنڈی چیمبر

بینکنگ ڈیٹا چوری ہونے پرصارفین خوف کا شکار ہے، اسٹیٹ بنک فوری اقدامات کرے، راولپنڈی چیمبر
جعلساز سرگر م ہیں متعلقہ بنک صارفین کی معلومات محفوظ بنائیں، صدرملک شاہد سلیم
جعلسازوں نے مردم شماری کی آڑ میں صارفین کی معلومات اکھٹی کی
راولپنڈی ( پی این این ) راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک شاہد سلیم نے ہیکرز کی جانب سے بنکنگ ڈیٹا چوری ہونے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے،چیمبر ہاوس میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیٹا چوری ہونے پرصارفین خوف کا شکار ہے، اسٹیٹ بنک فوری اقدامات کرے، جعلساز سرگر م ہیں متعلقہ بنک صارفین کی معلومات محفوظ بنائیںانہوں نے کہا کہ پہلے بھی جعلسازوں نے مردم شماری کی آڑ میں صارفین کی معلومات اکھٹی کی آج کل منی لانڈرنگ ایشو پر مختلف صارفین کو کالز کر کے ذاتی معلومات لی جا رہی ہیں ، میڈیا اطلاعات کے مطابق کئی لوگوں کی زندگی بھر کی کمائی لوٹ کی گئی ہے مختلف اکاونٹ ہولڈرز کو ٹیلی فون کالز کر کے مختلف بہانوں سے بنک اکاونٹس کی معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں نوسر باز حرکت میں آچکے ہیں سادہ لوح شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے یہ ایک سنگین مسلہ ہے اس کی اعلی سطح پر نگرانی کی جائے، صارفین خوف و ہراس کا شکار ہیں اسٹیٹ بنک واضح ہدایات جاری کرے تمام بنکوں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ صارفین کے کریڈٹ و ڈیبٹ کارڈز کے سکیورٹی فیچرز اور آن لائن ٹرانزکشن کے نظام کو فول پروف بنائیں اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، سابق صدر میاں ہمایوں پرویز و دیگر چیمبر ممبران بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں