pia-message-to-its-passangers 29

تاخیر سے پہنچنے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے کا پیغام

تاخیر سے پہنچنے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے کا پیغام
ملک کے مختلف حصوں میں ٹریفک کی روانی متاثرہونے پر پی آئی اے نے تاخیر سے پہنچنے اور فلائٹ مس کرنے والے تمام مسافروں کے لیے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ آج ائیر پورٹ نہیں پہنچ سکے وہ پریشان نہ ہوں، اُن کی بھرپور مدد کی جائے گی۔
پی آئی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام مسافروں کی پریشانی کو سمجھتے ہیں جس کا انہیں اس وقت سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال کی روشنی میں جو لوگ آج ائیر پورٹ نہیں پہنچ سکے اور انہیں فلائٹ چھوڑنا پڑی، اور وہ مسافر جو اپنی فلائٹ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اُن سے اضافی رقم نہیں لی جائے گی۔

اس سے قبل پی آئی اے نے مسافروں کو جلد ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
پی آئی اے حکام نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بیرون ملک سفر کرنے والوں کو پروازسے پانچ گھنٹے قبل اوراندرون ملک سفر کرنے والوں کو پرواز سے چار گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب رکاوٹوں کےباعث کچھ مقامات پرٹرین سروس بھی متاثر ہے، پشاور سےکراچی آنےوالی خیبرمیل چودہ گھنٹے اور عوامی ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کاشکار ہے۔
تاخیر سے پہنچنے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے کا پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں