abdul-sattar-edhi-girls-throwball 39

تیسرا ڈاکٹر عبدالستار ایدھی گرلز تھرو بال ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا

تیسرا ڈاکٹر عبدالستار ایدھی گرلز تھرو بال ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا
ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں رکھی گئی ہے
اسلام آباد ۔ (پی این این ) تیسرا پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام ڈاکٹر عبدالستار ایدھی گرلز تھرو بال ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے جنریشن سکول،کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول احمد آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں سندھ سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن جمعہ تک کرواسکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہنے کے بعد 13 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا اور ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں