جواد فٹ بال کلب چوآ خالصہ کے زیراہتمام تحصیل فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سموٹ اور کوہسار مک کے درمیان کھیلا گیا
جس میں کوہسار مک نے سموٹ کو 0-3سے شکت دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جیت لیا
جہاں کھیل کے میدان آباد ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور جواد فٹ بال کلب نے علاقہ کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں فراہم کر رہی ہیں
چوآ خالصہ (نامہ نگار ) جواد فٹ بال کلب چوآ خالصہ کے زیراہتمام تحصیل فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سپورٹس اسٹیڈیم چوآ خالصہ میں کیا گیا جس میں تحصیل کلرسیداں کے بہترین ٹیمیں حاصل لے رہی ہیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی وائس پرنسپل محمد فیاض ،تحصیل فیڈریشن کے صدر سردار تاج ،سردار تاج شامل تھے جنھوں نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر وائس پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوآ خالصہ نے کہا کہ کھیل کود انسانی جسم کے لیے بہت ضروری ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور جواد فٹ بال کلب نے علاقہ کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں فراہم کر رہی ہیں جس میں اہم کردار جواد فٹ بال کے بانی و آرگنائزر محمد اسحق حیدری نے نوجوان نسل کی تربیت اور اصلاح میں کی کوشش میں اہم کردار ادا کر ے ہیں افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سموٹ اور کوہسار مک کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوہسار مک نے سموٹ کو 0-3سے شکت دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جیت لیا
