rcci 52

جیمز اینڈ جیولری نمائش چودہ ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے

جیمز اینڈ جیولری نمائش چودہ ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے

میئر شیخ انصر نے راولپنڈی چیمبر کے وفد کو یقین دلایا کہ نمائش کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کی جائے گی
راولپنڈی ( پریس ریلیز) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ جیمز اینڈ جیولری نمائش چودہ ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے نمائش کے انتظامات کے حوالے سے چیمبر کے سینئر نائب صدر ناصر مرزا نے اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا دورہ کیا اور میئر شیخ انصر عزیزسے ملاقات کی ان کے ہمراہ نائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق صدر میاں ہمایوں پرویز، مجلس عاملہ کے اراکین فیاض قریشی، عبدلقدوس، چیمبر ممبران طارق مغل اور اختر امین شامل تھے
میئر شیخ انصر نے راولپنڈی چیمبر کے وفد کو یقین دلایا کہ نمائش کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور پبلسٹی کے حوالے مکمل تعاون اور راہنمائی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ قیمتی پتھر اور زیورات کی صنعت کو ترقی دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیمتی پتھروں کی دنیا بھر میں مانگ ہے، اس موقع پر ناصر مرزا نے میئر کو راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ نمائش کا مقصد ایس ایم ای شعبے کو ترقی دینا اور قیمتی پتھر کے کاروبار کو آگے لانے کے لیے مقامی تاجروں اور صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

لیبر ویلفیئر ڈ یپا ر نمنٹ اجلاس

[cresta-whatsapp-chat text=”رائے کا اظہار کریں!” icon=”yes” position=”top” use=”number” number=””]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں