rawalpindiartcouncil 60

خطہ پوٹھوہارمیں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے مبرپنجاب اسمبلی مومنہ وحید

خطہ پوٹھوہارمیں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے مبرپنجاب اسمبلی مومنہ وحید
پوٹھوہار کے فنکاروں نے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ یہاں کے فنکاراس خطے کا سرمایہ ہیں۔
راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ محفل موسیقی
آرٹس کونسل نے اپنے محدودوسائل میں رہ کریہاں کے فنکاروں کے لیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں
موسیقی میں مسعودخواجہ نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔گلوکاروں میں خرم ذیشان،محسن پاشا،سلمان سنی شامل تھے
راولپنڈی (پی این این )ممبرپنجاب اسمبلی مومنہ وحیدنے کہا ہے کہ خطہ پوٹھوہارمیں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیںہے اوریہاں کے فنکاروں نے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ محفل موسیقی میں بطورمہمان خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی سکیمیں متعارف کرائی جارہی ہیں تاکہ فن کواس کے مقام تک پہنچایا جا سکے۔مومنہ وحیدنے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل نے فن و ثقافت کی ترویج میں اہم کرداراداکررہی ہے جوقابل تحسین ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان ثقافت اوراس سے وابستہ افرادکے فلاح وبہبودکے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ یہاں کے فنکاراس خطے کا سرمایہ ہیں۔ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل نے اپنے محدودوسائل میں رہ کریہاں کے فنکاروں کے لیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں۔محفل موسیقی میں مسعودخواجہ نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔گلوکاروں میں خرم ذیشان،محسن پاشا،سلمان سنی شامل تھے
خطہ پوٹھوہارمیں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے مبرپنجاب اسمبلی مومنہ وحید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں