dairy-drinks-banned 17

ذائقے دار دودھ کے نام پر بننے والی ڈیری ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد

ذائقے دار دودھ کے نام پر بننے والی ڈیری ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد
۔کمپنیوں کو گزشتہ سٹاک 5 دسمبر تک ختم کرنے کی ڈیڈ لائن بھی جاری کر دی گئی
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق فلیور زدہ ڈیری ڈرنک (ذائقے دار دودھ) کی تمام مصنوعات پر ہو گا
ڈیڈ لائن کے بعد ڈیری ڈرنک بنانے، سٹور اور فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد ہو گی
فلیورڈ ملک کے نام پر فروخت ہونے والی ڈیری ڈرنکس کو بچے دودھ سمجھ کر پیتے ہیںجو انکی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں
راولپنڈی(پ ر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان نے سائنٹیفک پینل کی سفارش پر ذائقے دار دودھ کے نام پر بننے والی ڈیری ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔کمپنیوں کو گزشتہ سٹاک 5 دسمبر تک ختم کرنے کی ڈیڈ لائن بھی جاری کر دی گئی ہے۔بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے والی پراڈکٹس موقع پر ضائع کر دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ذائقے دار دودھ کے نام پر بننے والی ڈیری ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق فلیور زدہ ڈیری ڈرنک (ذائقے دار دودھ) کی تمام مصنوعات پر ہو گا۔کمپنیوں کو گزشتہ سٹاک 5 دسمبر تک ختم کرنے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سائنٹیفک پینل کی مکمل تحقیق کے بعدپابندی عائد کی ہے۔رواں سال دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد ڈیری ڈرنک بنانے، سٹور اور فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے والی پراڈکٹس موقع پر ضائع کر دی جائیں گی جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت تمام کمپنیوں کو ہدایت نامہ جاری کیا جا چکا ہے۔ کیپٹن (ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ فلیورڈ ملک کے نام پر فروخت ہونے والی ڈیری ڈرنکس کو بچے دودھ سمجھ کر پیتے ہیںجو انکی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔ ڈیری ڈرنکس میں استعمال ہونے والے دودھ میں سے غذائیت والے اجزاء نکال لیے جاتے ہیں۔مارکیٹ میں فروخت ہونیوالے ڈیری ڈرنکس دودھ سے صحت مند فیٹ اور کریم نکالنے کے بعد مصنوعی اجزاء شامل کر کے بنائے جاتے ہیں۔ڈیری ڈرنکس کو دودھ کہہ کر بیچنا سرا سر دھوکہ دہی ہے جو قانونا جرم ہے۔ ڈی جی فوڈا تھارٹی نے عوام سے گزارش کی کہ اپنے بچوں کو مصنوعی اور بازاری اشیاء کم سے کم استعمال کروائیں۔گھر کی بنی اشیاء ہی بچوں کی نشوونما کے لیے بہترین خوراک ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں