rawalpindi-art-council 39

راولپنڈی آرٹس کونسل میں کلچر اور تفریح کی سہولیات میں بہتری کا فیصلہ

راولپنڈی آرٹس کونسل میں کلچر اور تفریح کی سہولیات میں بہتری کا فیصلہ

آرٹس کونسل کی ڈیزا ئننگ اور لینڈ سکیپ کو مذید بہتر کیا جائے؛ آڈیٹوریم میں آرام دہ کرسیاں لگائی جا رہی ہیں
خطہ پوٹھور ہار کی نمائندہ آرٹس کونسل میں پنجاب کے کلچر کو مذید موثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے اس کی ڈیزائینگ کی جائے گی
پرفارمنگ آرٹ اکیڈمی پر کام تیز کرنے کی ہدایت؛ ڈائریکٹر پلاننگ نورین بشیر اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر وقار احمد کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

راولپنڈی 12۔ستمبر: ( پ ر ) راولپنڈی آرٹس کونسل میں عوام کو تفریح اور کلچر کی د ی جانیوالی سہولیات کو مذید بہتر بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور خطہ پوٹھور ہار کی نمائندہ آرٹس کونسل میں پنجاب کے کلچر کو مذید موثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے اس کی ڈیزائینگ کی جائے گی اور سکیم کے لینڈ سکیپ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ آرٹس کونسل کے ایڈیٹوریم کے انٹرنل کولنگ کے نظام کو بہتر کیا جائے، چھتوں اور دیواروں میں پانی کی لیکج کو روکنے کیلئے مناسب انتظام کیا جائے۔ آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں بہتر کرسیاں لگائی جا رہی ہیں اورپرفارمنگ آرٹ اکیڈمی کے پر جاری کام کومزید تیز کیا جائے۔
ان خیا لات کا اظہار راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راولپنڈی نورین بشیر نے کی جبکہ اس میں ڈائریکٹر آ پریشنز پنجاب آرٹس کونسل مصباح شریف، ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد،، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ، سینئر انجینئر بلڈنگ، نیس پاک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راولپنڈی نورین بشیر نے کہاکہ راولپنڈی آرٹس میں سہولیات کی بہتری کے بعد خطہ میں آرٹ کی ترویج اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے مذید موثر انداز میں کردار ادا کر سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ آرٹس میں بہتر سہولیات کے کام کو مذید تیز کیا جائے اور سکیم کے از سرنو ترتیب کے عمل کو مذید تیز کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر راولپنڈی آر ٹس کونسل وقار احمد نے کہاکہ آرٹس کونسل میں سہولیات کی بہتری کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے اور سکیم کی تکمیل کے بعد نہ صرف آرٹس کونسل کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کو کلچر سے مذید ہم آہنگ کیا جائے گا اور کونسل کلچر اور آرٹ کی تعلیم کیلئے مذید موثر انداز میں کام کر سکے گی ۔انہوں نے کہاکہ پرفارمنگ آرٹ اکیڈمی کی ضرورت آرٹس کونسل میں کامی عرصہ سے محسوس کی جا رہی تھی اور اکیڈمی کی تکمیل سے فنکاروں کو اپنے فن میں مذید مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راولپنڈی نورین بشیر ،ڈائریکٹر وقار احمد اور دیگر افسران نے آرٹس کونسل کا تفصیلی دورہ کیا اور تزئین و آرائش کے جاری کام کا جائزلیا۔
راولپنڈی آرٹس کونسل میں کلچر اور تفریح کی سہولیات میں بہتری کا فیصلہ
ہسپتال کی تعمیر جلدمکمل کی جائے ثاقب ظفر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں