federalministerhealthvisitdispenceries 36

راولپنڈی وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا ڈاکٹر یاسمین راشد کےہمراہ ڈسپنسریوں کا دورہ

راولپنڈی وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا ڈاکٹر یاسمین راشد کےہمراہ ڈسپنسریوں کا دورہ
5 ڈسپنسریوں کو عوام کے لیے کو 24گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ
راولپنڈی ۔(پی این این ) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے راولپنڈی میں مختلف ڈسپنسریوں کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کودی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ راولپنڈی کی 7 ڈسپنسریوں میں سے 5 ڈسپنسریوں کو 24گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مریضوں کو بروقت علاج ومعالجہ کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔ وزیر صحت نے کہا کہ وفاقی حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی کام کر رہی ہے ماضی میں صحت کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت اور تعلیم دو اہم ستون ہیں اور صحت کے شعبے میں تبدیلی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، ہسپتالوں میں جدید سہولیات اور علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرْعزم ہیں
راولپنڈی وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا ڈاکٹر یاسمین راشد کےہمراہ ڈسپنسریوں کا دورہ

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں