molana-sami-ul-haq-shaheed 22

راولپنڈی کے علاقے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق فائرنگ سےشہید ہوگئے ہیں

راولپنڈی کے علاقے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق فائرنگ سےشہید ہوگئے ہیں

ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا سمیع الحق راولپنڈی میں گلریز کےعلاقے میں ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں قیام پذیر تھے جہاں ان پر حملہ کیا گیا جس کے بعد انہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے۔

گھر کے ملازم نے بتایا کہ وہ سودا سلف لانے بازار گیا تھا اور جب واپس آیا تو مولانا سمیع الحق کو زخمی حالت میں پایا۔ ان کے جسم پر چاقو کے نشانات تھے۔

مولانا سمیع الحق مذہبی اسکالر، عالم اور سیاست دان تھے۔ وہ دار العلوم حقانیہ کے مہتمم اور سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین تھے۔ وہ متحدہ مجلس عمل کے بانی رکن اور پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے رکن بھی رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں