rawat-motor-way-police-snache-citizen-mobile 32

روات میں موٹروے پولیس شہری کے موبائل کی ذاتی ویڈیو چیک کرنے پر ہنگامہ

روات میں موٹروے پولیس شہری کے موبائل کی ذاتی ویڈیو چیک کرنے پر ہنگامہ
موٹروے کے اہلکاروں نے عام شہری سے موبائل فون چھین کر اس میں بنی ہوئی ویڈیو ڈیلیٹ کردی شہری کا موقف
شہری نے جب موٹروے پولیس آفیسر کی جانب سے ایک قانون کی دھجیاں اڑتے دیکھیں تو ویڈیو بنا لی جس پر موٹروے پولیس اہلکار سیخ پا ہوگئے
اس دوران ایک اور شخص نے اس سارے ہنگامے کی ویڈیو بنا لی

روات میں موٹروے پولیس کی جانب سے عام شہری کے موبائل کی ذاتی ویڈیو چیک کرنے پر ہنگامہ ہو گیا موٹروے کے اہلکاروں نے عام شہری سے موبائل فون چھین کر اس میں بنی ہوئی ویڈیو ڈیلیٹ کردی شہری کا موقف تھا کہ موٹروے پولیس اہلکار ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور سیٹ بیلٹ بھی نہیں باندھتے اور اکثر اوقات دیکھنے میں آیا ہے کہ موٹر وے پولیس آفیسرز گاڑیوں میں آرام کرتے ہیں اور فائن کلکشن اہل کارپبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو روک رہے ہوتے ہیں شہری نے جب موٹروے پولیس آفیسر کی جانب سے ایک قانون کی دھجیاں اڑتے دیکھیں تو ویڈیو بنا لی جس پر موٹروے پولیس اہلکار سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے عام شہری سے موبائل فون چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کردی تاہم اس دوران ایک اور شخص نے اس سارے ہنگامے کی ویڈیو بنا لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں