mawan-thandian-chawan 57

سٹیج ڈرامہ ماواں ٹھنڈیاں چھانواں آرٹس کونسل میں پیش

سٹیج ڈرامہ ماواں ٹھنڈیاں چھانواں آرٹس کونسل میں پیش

کھیل کوخالدمجیدنے تحریرکیا تھا اورہدایات شہنازخانم نے دی تھیں
کھیل کے فنکاروں میں حمیدبابر،شہنازخانم،شگفتہ قریشی،ریحا یوسف، شہزادپپو، عمران رشدی،ثوبیہ سلیم اوردیگرشامل تھے
تحمل،برداشت اوررواداری مثالی معاشرے کے اہم عناصرہیں، ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد

راولپنڈی ( پی این این )ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا ہے کہ تحمل مزاجی،برداشت اوررواداری مثالی معاشرے کے اہم عناصرہیں ۔یہ بات انھوں نے سماجی مسائل پرمبنی سٹیج ڈرامہ’ ماواں ٹھنڈیاں چھانواں‘ کے اختتام پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔کھیل کوخالدمجیدنے تحریرکیا تھا اورہدایات شہنازخانم نے دی تھیں۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت آج کا معاشرے عدم برداشت کا شکارہورہا ہے جس سے انتہا پسندی نے جنم لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل میں منعقدہونے والے ڈراموں کا مقصدبھی یہی ہے کہ ہم اپنی پرانی روایات سے جڑے رہیں اوروالدین کااحترام،ہمسایوں کا خیال اوربرداشت کا مادہ پیدا کریں۔وقاراحمدکا مزیدکہنا تھا کہ اگرہم اسلام کے اصولوں پرعمل کریں توسماجی برائیوں پرقابوپایا جاسکتا ہے۔کھیل کے فنکاروں میں حمیدبابر،شہنازخانم،شگفتہ قریشی،ریحا یوسف، شہزادپپو، عمران رشدی،ثوبیہ سلیم اوردیگرشامل تھے۔شہنازخانم کی طرف سے پیش کیے جانے والا کھیل ماں کی بے لوث محبت کے گردگھومتا ہے۔
سٹیج ڈرامہ ماواں ٹھنڈیاں چھانواں آرٹس کونسل میں پیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں