سپاھی مقبول حسین انتقال کر گئے
قومی ہیرو سپاہی مقبول حسین کی تدفین ان کے آبائی گاؤں ناڑیاں تراڑ کھل آزاد کشمیر میں فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔
نمازہ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر سپاہی مقبول حسین کو 1965 کی جنگ میں بھارت نے جنگی قیدی بنالیا تھا اور وہ 40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سپاہی مقبول حسین کو 2005 میں بھارتی قید سے رہائی ملی تھی اور وہ پاکستان آئے تھے اور انہیں بہادری پر ستارہ جرات سے نوازا گیا تھا۔
سپاھی مقبول حسین انتقال کی لازوال قربانیوں کی داستان دیکھیں
[cresta-whatsapp-chat text=”رائے کا اظہار کریں!” icon=”yes” position=”top” use=”number” number=””]
nice