fiazul-hassan-chohan 25

شاہد خاقان عباسی سیاسی، ذہنی طور پراپاہج اوریتیم ہوچکے ہیں فیاض الحسن چوہان

شاہد خاقان عباسی سیاسی، ذہنی طور پراپاہج اوریتیم ہوچکے ہیں فیاض الحسن چوہان
رانا مشہود کی وزیر اعظم عمران خان کے بیرون ملک دوروں پر تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔
اپنے آبائی حلقے سے بری طرح شکست کھانے کے بعدشاہد خاقان عباسی سیاسی، ذہنی طور پراپاہج اوریتیم ہوچکے ہیں
شاہد خاقان عباسی میرے علاج کی فیس دینے کے بجائے ایل این جی میں کھائی گئی کمیشن واپس کردیں تو قوم پر بہت بڑا احسان ہوگا
رانا مشہود اور حمزہ شہباز دونوں پولٹری کے ناجائز کاروبار کی وجہ سے ککڑی مافیا کے طور پر جانے اور پہنچانے جاتے ہیں۔
(وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان)

لاہور(پی این این ) اپنے آبائی حلقے میں شکست کھانے کے بعد شاہد خاقان عباسی سیاسی طور پر حمزہ شہباز کی زکواۃ پر پل رہے ہیں، ان کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے آبائی حلقے میں شکست کھانے کے بعد اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، ان کو چاہئے کہ میرے علاج کی فیس ادا کرنے کی پیشکش کے بجائے وہ ایل این جی کیس میں کھائی گئی کمیشن واپس کر دیں، یہ ان کا پاکستانی قوم پر احسان ہو گا۔ یہ لوگ قوم کا اربوں روپیہ لوٹ کر کھا گئے اور کہتے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کو (ن) لیگ کی آشیرباد تھی جس کے ثبوت سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ اسمبلی کے فلور پر اپوزیشن کا حکومت کو سپورٹ کرنا دراصل بین الاقوامی برادری کو یہ دکھانا تھا کہ ہم انتہا پسندی کے خلاف ہیں مگر اندرونی سطح پر ان کی کوشش تھی کہ آگ مزید بھڑکے اور تحریک انصاف کی حکومت مشکل میں آئے۔ ان کو یہ حقیقت ہضم نہیں ہو رہی کہ گزشتہ سال ان کو تحریک لبیک کا دھرنا 24 دن بھگتنا پڑا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے کس طرح بنا خون بہائے، بنا آٹھ جانوں کی قربانی دیئے اور بنا کسی کو زخمی کئے محض تین دن میں دھرنا ختم کرادیا۔ (ن) لیگ کی حکومت نے تو 24 دن مکھی پہ مکھی اور مچھر پہ مچھر مارے تھے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر فوج کی مداخلت سے ختم ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا( ن) لیگ کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی کاذہنی علاج کروائیں۔آل شریف کی محبت میں مبتلا ہوکر شاہد خاقان عباسی اپنے قائد نوازشریف اور ان کے خاندان کی کرپشن کو چھپانے کیلئے دوسروں پر دشنام طرازی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی میری فکر کرنے کے بجائے اڈیالہ جیل جانے یا پھر نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنے کی تیاری کریں۔
**

رانا مشہود کی وزیر اعظم عمران خان کے بیرون ملک دوروں پر تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
رانا مشہود اور حمزہ شہباز دونوں پولٹری کے ناجائز کاروبار کی وجہ سے ککڑی مافیا کے طور پر جانے اور پہنچانے جاتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان
ککڑی مافیا کا اپنی کرپشن، بد دیانتی، رشوت پر احتساب اور پکڑ کے نتیجے میں چیخنا اور چلانا عوام کو سمجھ آ رہا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
لاہور(پی این این ) ۔ککڑی مافیا کو زیب نہیں دیتا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک دوست پالیسز اور بیرون ملک دوروں پر تنقید کرے۔ آل شریف کا یہ پرانا وطیرہ ہے۔ جب تک حکومت میں رہتے ہیں قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگاتے ہیں مگر جب احتساب کا سامنا کرناپڑ جائے تو ساتھ ہی جمہوریت کو خطرہ ہے کا راگ الاپنا شروع کر دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے آج رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر رانا مشہود نے پولٹری انڈسٹری پر قبضہ کر رکھاہے۔ انکی ککڑی مافیا کے طور پر شہرت سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے۔ ایسے بدنام زمانہ افراد کو ملک کے وزیر اعظم کے اوپر دشنام طرازی زیب نہیں دیتی۔ آل شریف اور ان کے کرپٹ حواری اب عوام کو مذید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ شفاف احتساب ہوتا دیکھ کے ان کا اس طرح بد حواس ہونا سب کو سحمجھ آتا ہے۔ رانا مشہود نیحمزہ شہباز کے ساتھ مل کر دس سال تک کس طرح ملک کو لوٹا سب جانتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو شرم آنی چائیے عوام کی حمایت کی بات کرتے ہیں۔ یہ جان لیں کہ ملک کے منتخب وزیر اعظم پر اس طرح الزام تراشیوں سے اب جان نیہں چھوٹنے والی۔ بے لاگ اور بے باک احتساب کا سامنا ہر صورت کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں