shoaib_malik_record 65

شعیب ملک 100 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی

شعیب ملک 100 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی
شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں میچز کی سنچری مکمل کر لی
وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں
انہوں نے سابق ہم وطن کھلاڑی شاہد آفریدی کا زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا
انہوں نے پیر کو زمبابوے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت کر کے یہ کارنامہ انجام دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں میچز کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے پیر کو زمبابوے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے سابق ہم وطن کھلاڑی شاہد آفریدی کا زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 99 میچز کھیل رکھے تھے، شعیب ملک نے 2039 رنز بنا رکھے ہیں۔


انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ منگل سے کھیلا جائے گا

ان فارم انگلینڈ کے خلاف سیریز کوہلی الیون کیلئے کڑا امتحان ہے
مانچسٹر۔ (ویب ڈیسک) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز منگل سے ہو گا۔ ان فارم انگلینڈ کے خلاف سیریز کوہلی الیون کیلئے کڑا امتحان ہے، بھارت کو فاسٹ باﺅلر جسپریت بمرا کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جو کہ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں