rawalpindi-sports 34

شہدا ء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گرلز انٹر کلب فٹبال کے مقابلے

شہدا ء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گرلز انٹر کلب فٹبال کے مقابلے
مقابلوں میں چار ٹیموں نے حصہ لیا
شہداء کی مناسبت سے کرنل شیر خان شہید کلب، راشد منہاس شہید کلب ، میجر عزیز بھٹی شہیدکلب اور سوار محمد حسین شہیدنام دیئے گئے
rawalpdi-girls-football-tea
راولپنڈی 10 ستمبر( پی این این ) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام شہدا ء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گرلز انٹر کلب فٹبال کے مقابلے روال روڈ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے ۔ مقابلوں میں چار ٹیموں نے حصہ لیا جن کوشہداء کی مناسبت سے کرنل شیر خان شہید کلب، راشد منہاس شہید کلب ، میجر عزیز بھٹی شہیدکلب اور سوار محمد حسین شہیدنام دیئے گئے ۔ فائنل میچ میں کرنل شیر خان شہید کلب نے راشدمنہاس شہید کلب کو 2-3 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سیکریٹری سپورٹس پنجاب محمد ایوب چوہدری نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و خروش سے مناتی ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور گرلز کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں شرکت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کر سکتی ہیں۔ انہوں نے انٹر کلب فٹ بال مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر، ڈویژنل سپورٹس آفیسر وقار حسین ملک ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے چیمپئن شپ کے انعقاد میں میں راولپنڈی فٹبال ایسوسی ایشن کے نمائندوں محمدانور خان، شاہد خان، محمد آصف ملک ، معین خان، ٹی ایس او گوجرخان مظہر شیر، شفقت نیازی اور ٹی ایس او راولپنڈی عثمان شریف کے بھرپور تعاون کی بھی تعریف کی ۔ اس موقع پر فٹ بال کی شائقین خواتین اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔


راولپنڈی خصوصی محفلِ مشاعرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں