punjabfoodauthority 31

شہر ہوں یا دیہات، اب ملاوٹ مافیا سے ملے گی نجات

شہر ہوں یا دیہات، اب ملاوٹ مافیا سے ملے گی نجات
کھلے مصالحہ جات کے ساتھ ساتھ ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 گرائنڈنگ یونٹس سیل
لاہور اور قصور کے نواحی علاقوں میں کارروائیاں، 10ہزار کلو ملاوٹی مرچ،ہلدی اور مصالحہ جات ضبط
کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی کے ساتھ ساتھ ملاوٹی مصالحہ جات پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔
صوبے کا ہر کونہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلینس سیل کے ریڈار پر ہے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان
کوئی ایریا نو گو ایریا نہیں، ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور(پی این این )نجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کا صوبہ بھر میں کھلے مصالحہ جات فروخت کر نیوالوں کے ساتھ ساتھ ملاوٹ مافیا کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ملاوٹی مصالحہ جات کی تیاری اور بغیر پیکنگ فروخت کرنے پر 5 گرائنڈنگ یونٹس سیل جبکہ10ہزار کلو مصالحہ جات ضبط کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیموں نے لاہور اور قصور کے نواحی علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے5 گرائنڈنگ یونٹس کو سیل کر دیاہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور اور قصور کے نواحی علاقوں میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہو ئے رفیق مرچ چکی، ظہور مر چ چکی، جاوید مرچ چکی، التقویٰ اور یحییٰ گرائنڈنگ یونٹ کو سربمہر کیا ۔گرائنڈنگ یونٹس میں فنگس لگی ثابت مرچ کو پیس کر سرخ مرچ پاؤڈر تیار کیا جا رہا تھا۔سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور ٹیکسٹائیل رنگوں کے استعمال پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔اسی طرح پروڈکشن ایریا میں ناقص سٹوریج، ورکرز کے میڈیکلز اورفوڈ لائسنس بھی عدم موجود پائے گئے۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران 10ہزار کلو ملاوٹی مرچ،ہلدی اور مصالحہ جات ضبط کر لیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہر ہوں یا دیہات،دن ہو یا رات ملاوٹ مافیا کسی صورت بچ نہیں پائے گا۔صوبہ بھر میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی کے ساتھ ملاوٹی مصالحہ جات پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کا ہر کونہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلینس سیل کے ریڈار پر ہے۔صوبہ بھر میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں