ideas2018 50

صدر مملکت عارف علوی نے دسویں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار (آئیڈیاز 2018) کا افتتاح کردی

صدر مملکت عارف علوی نے دسویں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار (آئیڈیاز 2018) کا افتتاح کردی
ملکی سرحدوں کے دفاع اور انسداد دہشت گردی کے خلاف پرعزم کوششوں پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش
کراچی ۔ صدر مملکت عارف علوی نے دسویں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار (آئیڈیاز 2018) کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ہتھیاروں کی پیداوار دفاعی مقاصد کےلئے ہے اور رہے گی، ملکی سرحدوں کے دفاع اور انسداد دہشت گردی کے خلاف پرعزم کوششوں پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی اور پڑوس میں بدامنی نے ہمارے ملک کی سکیورٹی کو براہ راست متاثر کیا ہے، اس سے ایک لاکھ پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور قومی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا، ان تمام حالات کے باوجود پاکستان 1980ءسے بڑی تعداد میں مہاجرین کو پناہ دیئے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں