bijli-choori 15

ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ انسداد بجلی چو ری کے شر کاء سے خطا ب
دس د نوں کے اند ر اندر یہاں موجودبی تھری اور بی فور کے175نڈ سٹر یل کنکشنز کی ری و یر یفیکیشن کروا ئی جائے آ ئیسکو حکام کو ہدا یت
اب تک349 در خو استیں ایف آئی آ ر کی منتظر ہیں
ضلع اٹک ، جہلم اورچکوال سے ڈ پٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز اور متعلقہ آ ئیسکو ممبران نے و یڈ یو لنک کے ذریعے اس اجلاس میں شرکت کی
راولپنڈی(پی این این )قا ئم مقا م کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیرنے کہاہے کہ ضلع بھر میں بجلی چوروںسے آ ہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے گا۔ بجلی چور قو می مجرم ہیں چنا نچہ تما م تر محکمے اسے اپنی پیشہ ورانہ و سما جی ذ مہ داری سمجھتے ہو ئے مقرر کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تا کہ ان مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا یا جا سکے۔انہوں نے آ ئیسکو حکام کو ہدا یت کی کہ دس د نوں کے اند ر اندر یہاں موجودبی تھری اور بی فور کے175نڈ سٹر یل کنکشنز کی ری و یر یفیکیشن کروا ئی جائے نیز اپنے پانچوں سر کلز کی جا نب سے ایک فوکل پر سن نا مزد کیا جائے جو روزانہ کی بنیاد پر کا رکر د گی ڈو یژ نل انفور سمینٹ کمیٹی ممبران کے ساتھ شیئر کر ے۔انہوں نے پو لیس حکام کو بھی ہدا یات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ امسال جنو ری سے اب تک349 در خو استیں ایف آئی آ ر کی منتظر ہیں ان میں سے جو و یلڈ ہیں ان پر ایف آ ئی آر ر جسٹر کی جا ئے جبکہ با قی کو خا رج کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈو یژ نل انفو ر سمینٹ کمیٹی برا ئے انسداد بجلی چو ری کے شر کاء سے خطا ب کے دوران کیا۔اجلاس میںایڈ یشنل کمشنر کوا ر ڈ ینیشن طارق سلا م مروت ،ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(فنا نس اینڈ پلا ننگ) و قا ص احمد، ایڈ یشنل چیف ایگز یکٹو آ فیسر آ ئیسکو محمد جبار خان ، ڈی ایس پی مسعود مظہر،ڈا ئر یکٹر کمر شل آئیسکوایم ایچ خا ن گل،ایکسئین گو جر خان شا ہد الرحمان اورطا ہر انیس ڈی ایس پی سپیشل برا نچ نے جبکہ ضلع اٹک ، جہلم اورچکوال سے ڈ پٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز اور متعلقہ آ ئیسکو ممبران نے و یڈ یو لنک کے ذریعے اس اجلاس میں شرکت کی۔اس مو قع پرایڈ یشنل چیف ایگز یکٹو آ فیسر آ ئیسکو محمد جبار خان نے بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ حکو مت کی خصو صی ہدایات کی رو شنی میں بجلی چوروں کے خلاف بھر پور مہم جا ری ہے۔ آ ئیسکو کا عملہ د یگر ضلعی افسران کے تعا ون سے بجلی چوروں کے خلاف بھر پور کر یک ڈا ئون کر رہا ہے۔ صنعتی یو نٹس کی سخت ما نیٹر نگ کی جا رہی ہے اوران یو نٹس کو24گھنٹے با لخصو ص رات کے اوقات میں چیک کر کے نشا ندہی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈ سٹر یل اور کمر شل سطح کی بجلی چوری ہماری پہلی تر جیح ہیں اور اس کے بعد گھر یلو سطح پر بجلی چوری کے خلاف اقدامات کئے جا ئیں گے تا کہ ز یا دہ سے ز یا دہ منا فع قو می خز انے میں جمع کروایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں