by-election-2018 38

ضمنی انتخابات این اے 60

ضمنی انتخابات این اے 60 سیاسی طور پر جوڑ توڑ عروج پر
ڈھوک حافظ کی مسیحی برادری نے آزاد امیدوار ڈاکٹر اظہر اسلم کی حمایت کا اعلان کردیا
راولپنڈی ( پی این این )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں انتخابات قریب آتے ہی سیاسی طور پر جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ،ڈھوک حافظ کی مسیحی برادری نے آزاد امیدوار ڈاکٹر اظہر اسلم کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے علاقے مسائل سے بھرے پڑے ہیں جن کے حل کیلئے روایتی سیاستدانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا اس لئے ڈاکٹر اظہر اسلم کی حمایت کا علان کیا ہے، گزشتہ روز ڈھوک حافظ میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں مسیحی برادری کے پاسٹر جاوید، پاسٹر شکیل اور نوید سمیت مسیحی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی، میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار ڈاکٹر اظہر اسلم نے حمایت کرنے پر مسیحی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ان کا شکر گزار ہوںجنہوں نے اعتماد کو اظہار کیا اور حمایت کی، کامیاب ہو کر ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں اور مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائوں گا۔

راولپنڈی ( پی این این )پاکستان تحریک انصاف پوٹھوہارٹائون کے صدرساجد علی قریشی نے کہاہے کہ سینٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی کی کامیابی عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے جس نے مخالفین کے پروپیگنڈہ کو منہ توڑجواب دیاہے،آنے والے وقت میں ملک و قوم کو حقیقی ترقی سامنے نظرآئے گی، ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز پارٹی اجلاس کے دوران اپنے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر نائب صدرسردارآصف، جنرل سیکرٹری چوہدری نذیر، وحید قاسم، سیکرٹری اطلاعات راجہ ثاقب، راجہ شیر محمد منگرال اور چوہدری امجدکے علاوہ دیگر بھی موجودتھے، پوٹھوہارٹائون کے رہنمائوں کا کہناتھاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قائم حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے ثمرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے ، ملک لوٹنے والوں کو بخوبی پہچان چکی ہے اور آنے والے وقت میں ملک لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا، سرکاری اداروں میں عوام کی شنوائی ہوگی اور یہ نئے پاکستان کیلئے حکومت کا تحفہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں