by-election-2018 28

ضمنی انتخابات

ضمنی انتخابات پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے
قومی اسمبلی کی 11 اور 24 صوبائی نشستوں پر پولنگ آج ہوگی
راولپنڈی (پی این این )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی محمد سلیم اختر خان نے ووٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر اصل شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں کیونکہ دیگر کوئی بھی دستاویز ووٹ ڈالنے کے لیے قابل قبول نہیں ہو گی البتہ زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ ووٹرز حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ موبائل فون اور کیمرہ وغیرہ نہ لائیں جبکہ خواتین ووٹرز بھی اپنا دستی بیگ نہ لائیں کیونکہ ان اشیاء کے پولنگ اسٹیشن میں لے جانے پر ممانعت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گا البتہ پولنگ کے مقررہ وقت کے اختتام پر پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود ووٹرز کو ووٹ پو ل کرنے کی اجازت ہو گی ۔کوئی سیکورٹی اہلکار ووٹرز کو مقررہ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ پو ل کرنے کی غرض سے روکنے کا مجاز نہیں تاھم سیکورٹی اہلکاروں اور انتخابی عملے سے تعاون بھی ووٹرز کی ذمہ داری ہے ۔

این اے 60 عمران خان کا اپنا حلقہ ہے جہاں سے شیخ راشد شفیق بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہونگے
راولپنڈی (پی این این )پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ این اے 60 عمران خان کا اپنا حلقہ ہے جہاں سے شیخ راشد شفیق بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہونگے ۔ آج اس حلقے کے عوام اپنے گھروں سے جوق در جوق باہر نکل کر کرپشن کے بت توڑ دیں گے جنہوں نے ملک اور عوام کو اتنا مقروض کر دیا ہے کہ ہم نہ چاہتے ہوئے بھی قرض لینے پر مجبور ہیں ۔ عوام کی حمایت سے ہم یہ سارے قرض اتار کر ملک کو خود کفیل بنائیں گے جس کا سفر تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے یہ بات تحریک انصاف کے سپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہو ںنے کہا کہ ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی تھی جس کی تمام تر ذمہ داری گذشتہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنہو ںنے مہنگے قرض لے کر نہ صرف ذاتی پروجیکشن کے حامل میگا ترقیاتی پراجیکٹس بنائے بلکہ ان منصوبوں کے ذریعے بھاری کمیشن اپنے اکائونٹس میں منتقل کیا۔ انہو ںنے کہا کہ آج 14 اکتوبر کو عوام بہت بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے باہر نکلیں گے اور بلے کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر اپنی حکومت کے ہاتھ مضبوط بنائیں گے جو کرپشن کے بت توڑ کر قوم کو خود کفیل بنانے کی منزل کی جانب رواں ہے ۔

قائد میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں کارکن متحد ہیں راولپنڈی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے
راولپنڈی(پی این این ) پاکستان مسلم لیگ ن ینگ ورکر گروپ راولپنڈی ڈویثرن کی صدر عاصمہ بٹ نے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں کارکن متحد ہیں راولپنڈی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے 14اکتوبر کو راولپنڈی کے عوام مسلم لیگ ن کے امید وار سجاد خان کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو وعدے جعلی وزیر اعظم نے عوام کے ساتھغربت مہنگائی بیروزگاری ختم کرنے کے جو دعوے کئے وہ پورے نہیں کر سکے بجلی گیس کے بلوں میں اضافہ کرکے عام آدمی کو مشکلات میں ڈال دیا گیا مسلم لیگ نے کی حکومت ے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا جو موجودہ حکمران نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہا کہ آج ضمنی الیکش ہونے جا رہا ہے 14اکتوبر کو عوام گھروں سے نکلیں گے اور شیر کے نشان پر مہر لگا کرحلقہ این اے 60کے عوام 25جولائی کو ہونے والی دھاندلی کا جواب دیں گے اور مسلم لیگ ن کے امیداوار سجاد خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں