eid-milad-un-nabi 17

عید میلا النبی ؐ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی

عید میلا النبی ؐ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی
جلوس کے راستوں کو برقی قمقموں سے آراستہ کیا جائے گا
راولپنڈی(پی این این )مرکزی سیرت کمیٹی (رجسٹرڈ) کا اجلاس زیر صدارت شیخ اعظم خورشیدصدر مرکزی سیرت کمیٹی منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی و سر پرست اعلیٰ سابق ایم پی اے و سابق چیئرمین واسا ضیاء اللہ شاہ نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ
عید میلا النبی ؐ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی جلوس کے راستوں کو برقی قمقموں سے آراستہ کیا جائے گا اجلاس میں یہ بھی فییصلہ کیا گیا کہ کسی قسم کا میوزیکل نعت خواں پارٹی کو شامل نہیں کیا جائے گا اور اس فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے گا کیونکہ میوزیکل پارٹیاں جلوس کے تقدس کو پا مال کرتی ہیں اس کے علاوہ ٹرک،ٹرالر اور شہزور گیٹ میں نصب کئے جائیں گے جلوس کے شرکاء اور نعت خوان سے درخواست کی ہے کہ وہ با وضو ہو کر جلوس میں شریک ہوں اور نمازوں کے اوقات میں با جماعت نماز قریبی مساجد میں ادا کریں سٹییج لگانے والے حضرات سے التماس ہے کہ نعت خوان پارٹیوں کو مختصر ٹائم دیں تاکہ جلوس کا تسلسل اور خوبصورتی قائم رہے انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلوس
عید میلا النبی ؐ فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدر مرکزی میلاد کمیٹی رجسٹرڈ شیخ اعظم خورشید کی زیر نگرانی سات رکنی کمیٹی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی سیکورٹی کے روٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جلوس کے روٹ پر سی سی ٹی وی کمیمرے بھی نثوصب کئے جائیں گے ، جلوس کے تقدس کو پا مال کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے شر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا سابقہ رویات کو بر قرار رکھتے ہوئے گزشتہ کئی دہائیوں کی طرح اس سال بھی مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ کا سٹیج بانسوں والے چوک میں پورئے اہتمام و شان و شوکت سے لگا یا جائے گا جہاں سے جلوس میں شامل نعت خواں پارٹیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات سے نوازا جائے گا اجلاس میں حافظ محمد آفتاب، حافظ محمد افسر، حاجی عبدالخالق عرف منا بھائی، سجاد اکبر عباسی ایڈوکیٹ، پیر غلام محی الدین بلال جہانگیر ، حماد قریشی، شاہد الیاس جنجوعہ، حاجی عبدالمجید، حاجی خالد محمود، شیخ فرخ خورشید ایڈوکیٹ، چوہدری اسد محمد ،فاروق سلہعریا ایڈوکیٹ ،حافظ مھمد آزاد، فیاض مغل و دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں