chudypervaizellahimeetusmanbuzdad 32

قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال

قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال

چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے صوبہ میں عوامی فلاح اور اداروں کی کارکردگی میں اضافہ کیلئے اقدامات کی تعریف، ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی

لاہور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران مختلف معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا جن میں پنجاب اسمبلی سے متعلقہ اہم امور سرفہرست تھے۔ اس موقع پر صوبائی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور ہدایات کے مطابق تمام شعبوں میں پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ عام اور غریب آدمی کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کے حل کیلئے صوبہ میں جو اقدامات کئے جا رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں، سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب حکومت تعلیم، صحت، امن عامہ پر خصوصی توجہ اور ترجیح دے رہی ہے اور انشاء اللہ اس کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے جس سے پیشہ ور ناقدین کو مایوسی ہو گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے اتنی سخت سردی میں بھی سڑکوں پر سونے پر مجبور افراد کو چھت اور کھانے کی فراہمی کیلئے ہر ضلع میں پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبہ کی خصوصی طور پر تعریف کی اور کہا کہ معاشرہ کے بے بس اور پریشان حال طبقوں کی دستگیری نہایت احسن اقدام ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے تمام صوبائی محکموں اور اداروں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے بھی مثبت اور مؤثر نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ان کی کارکردگی میں بہتری اور اضافہ سے ہر طبقہ مستفید ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں