57

قومی ٹیم 74رنز پر آوٹ ،آج فخر زمان نے کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور رومان رئیس کتنے رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ؟شاہینوں نے صبح سویرے نیند اٹھنے والے پاکستانیوں کے دل ہی توڑ دئیے

ویلنگٹن(ویب ڈیسک )تیسرے ون ڈے میچ میں کیویز نے شاہینوں کو عبرتناک شکست دے کر صبح سویرے نیند سے جاگنے والے پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا دے دیا ۔258رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم محض74رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔پاکستانی بلے باز ”توچل میں آیا “کی پالیسی پر عمل کرتے دکھائی دے رہے تھے ۔
تفصیل کے مطابق نیوزی لینڈکے خلاف پہلے میچ میں 82رنز بنانے والے فخر زمان سے پاکستانیوں نے امیدیں لگا رکھی تھیں لیکن شائد آج ان کے لیے بھی برا دن تھا اور وہ متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ۔فخر زمان 7گیندو ں پر 2رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے 7کھلاڑی ڈبل فگر میں ہی نہ جا سکے جبکہ فہیم اشرف 13اور محمد عامر 14رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔کپتان سرفراز احمد 14رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور رومان رئیس 16رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں