helmet 14

موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننے کی اہمیت آگاہی مہم جاری

موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننے کی اہمیت آگاہی مہم جاری
راولپنڈی(پی این این )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کی موٹر سائیکل پر سوار دونوں سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننے کی اہمیت، سائیڈ مررزکے فوائد، کم عمر ی اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ کے نقصانات، سڑک کے انتہائی بائیں جانب اور میانہ روی سے موٹر سائیکل چلانے کی اہمیت سے متعلق بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جاری۔ اس ضمن میں گزشتہ روز راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں پر سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں کو بریفنگز دیں گئیں جس میں بتایا گیا کہ ’’ہیلمٹ حادثہ کی صورت میں سر کی جان لیوا چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے ، روڈ حادثہ کی صورت میں انسانی جان کو ہونے والے نقصانات سے بچانے کے لئے موٹر سائیکل پر سوار دونوں سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننا انتہائی ضروری ہے،ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار افراد کی حفاظت کا ضامن ہے،موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں کیونکہ دورانِ سفر یہ ان کی زندگی کی حفاظت کے لئے ضرور ی ہے انہوںنے کہا کہ موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد ہیلمٹ کا استعمال کریں تاکہ انسانی جان کی اہمیت کے پیش نظر موٹر سائیکل پر سوار دونوں سواروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ کے استعمال سے موٹر سائیکل سوار کا چہرہ مٹی ، دھواں اور دھوپ سے محفوظ رہتا ہے اس کے علاوہ گر د وغبار سے بال محفوظ، ہیلمٹ کے شیشہ سے آنکھیں محفوظ، ٹریفک کے شور سے کان محفوظ، سردیوں میںٹھنڈی ہوا اورگرمیوں میں گرم لو سے محفوظ رہتا ہے اس کے علاوہ سائیڈ مررز کے استعمال کے فوائد، کم عمری میں ڈرائیونگ کے نقصانات اور سڑک کے انتہائی بائیں جانب اور میانہ روی سے موٹر سائیکل چلانے کی اہمیت سے متعلق خصوصی بریفنگز کا اہتمام کیا گیایہ آگاہی مہم روزانہ کی نبیاد پر جاری ہے ۔
موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننے کی اہمیت آگاہی مہم جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں