union-council-dhakhali-tehsil-khuta-ka-markez-sahet 152

نائب قاصد خواتین مریض چیک کرنے لگے لیڈی ڈاکٹر خوش گپیوں میں مصروف مکمل ویڈیو رپورٹ

نائب قاصد خواتین مریض چیک کرنے لگے لیڈی ڈاکٹر خوش گپیوں میں مصروف
لیڈی ڈاکٹر ہمارے نمائندے کو دیکھ کر سیخ پاء،میڈیا کو دھمکیاں ،کیمرہ اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا،
ناسمجھ مریضوں کی زندگیوں سے گھناونا مزاق.
مکمل ویڈیو رپورٹ

کلرسیداں(پی این این ) بنیادی مرکز صحت ، ڈاکٹر خوش گپیوں میں مصروف ،نائب قاصد ڈاکٹر کے فرائض سرانجام دیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،لیڈی ڈاکٹر ہمارے نمائندے کو دیکھ کر سیخ پاء،میڈیا کو دھمکیاں ،کیمرہ اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا،تفصیلات کے مطابق یو نین کونسل دکھالی تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے بنیادی مرکز صحت میں ڈاکٹر کی بجائے نائب قاصد کی جانب سے مرکز صحت میں آنے والے مریضوں کے چیک اپ کرنے کی عوامی شکایات پر جب ہمارے نمائندے نے مرکز صحت کا دورہ کیا تو یہ بات سچ ثابت ہوئی ،اور مرکز صحت میں تعینات افتخار نامی نائب قاصد ڈسپنسری میںبیٹھا مریضوں کو چیک اپ کرتے پایا گیا،ہمارے استسفار پر نائب قاصد اس حوالے سے کوئی معقول جواب نہ دے سکا اور ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر جس کا نام انیقہ ملک معلوم ہوا میڈیا کو دیکھتے ساتھ ہی سیخ پاء ہو گئی اور ہمارے نمائندے سے کیمرہ زبردستی چھین کر زمین پر پٹخ دیا،اور دھمکیاں دینا شروع کردیں کہ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جو کرنا ہے کر لو ہم یہاںکے بادشاہ ہیں،اس موقع پر بنیادی مرکزصحت میں موجود کچھ مریضوں سے جب بات کی گئی تو انھوں نے کہا کہ ہمیں تو یہ بھی معلوم نہیں کہ یہاں ڈاکٹر کون ہے ہم تو ہر بار مرکز کی ڈسپنسری میں موجود نائب قاصد کو ہی چیک اپ کرو اکر دوائی لے جاتے ہیں ،دوسری طرف بنیادی مرکزمیں تعینات لیڈی ہیلتھ ورکر بھی لیڈی ڈاکٹر کے کمرے میں اس کے ساتھ گپیں مارنے میں مصروف تھی اور نائب قاصد مریضوں کا بلڈ پریشر بھی چیک کررہاتھا،اہلیان علاقہ نے وزیر صحت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ بنیادی صحت مرکز یونین کونسل دکھالی کا قبلہ درست کیا جائے اور یہاں تعینات کام چور بدتمیز لیڈی ڈاکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے یہاں کوئی فرض شناس ڈاکٹر تعینات کیا جائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں