fiaz-ul-hassan-chohan-media-talk 29

ن لیگ کے لوگ کنٹینرز پہ چڑھیں یا کھمبوں پر عوام کو اب ان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے

ن لیگ کے لوگ کنٹینرز پہ چڑھیں یا کھمبوں پر عوام کو اب ان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے- فیاض الحسن چوھانپنجاب کے و زیراطلاعات وثقافت
نیب ایک آزاد ادارہ ہے کرپشن کے خلاف تحقیقات اس کا فرض ہے
پنجاب کے و زیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوھان نے کہا کہ ن لیگ کے لوگ کنٹینرز پہ چڑھیں یا کھمبوں پر عوام کو اب ان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے- شریف خاندان نے دس سال تک کس طرح ملک کو لوٹا سب جانتے ہیں-انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو شرم آنی چائیے عوام کی حمایت کی بات کرتے ہیں۔ عوام اب ان لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے-انہوں نے کہا کہ آل شریف اور انکے حواری لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں اور نیب کو اپنا کام کرنے دیں-نیب ایک آزاد ادارہ ہے کرپشن کے خلاف تحقیقات اس کا فرض ہے-وہ ثبوتوں کی روشنی میں آزادانہ کام کررہی ہے- محترم خادم اعلی نے ایسی خدمت اعلی سرانجام دی ہے جس کے نتیجے میں پنجاب اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا ہے-فیاض الحسن چوھان نے کہا کہ میں یہاں میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو یہ پیغام دینا چاھتا ھوں کہ انشااللہ عمران خان کی قیادت میں انکے تمام سپاہی منسٹرز ملک کا پیسہ لوٹنے کے لیے حکومت میں نہیں آئے نہ ہی ھمارا اقتدار میں آنے کا مقصد منی لانڈرنگ ہے-ھم آئین اور قانون کے مطابق نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے،پولیس، سپریم کورٹ اور تمام تحقیقاتی اداروں کی مکمل معاونت کریں گے کہ وہ اس ملک میں کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں-انہوں نے کہا یہ لوگ کنٹینر پہ چڑھیں یا کھمبوں پر یا کے ٹو پر چڑھ جائیں ھمارا ایشو نہیں نہ ہی ھم انہیں روکیں ٹوکیں گے۔ مگر کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ اب بے لاگ اور بے باک احتساب کا سامنا کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں