imran-khan-sarsabz-pakistan 37

وزیراعظم عمران خان صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان مہم کا باضابطہ آغاز

وزیراعظم عمران خان صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان مہم کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے خطاب وزیراعظم عمران خان نے طالبات اور ان کی اساتذہ کو زبردست مہم کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
مہم صرف شہروں تک محدود نہیں ہو گی بلکہ ملک کے تمام گاﺅں، دیہات اور قصبات میں بھی اس پر توجہ دی جائے گی
وزیراعظم نے طالبات کے ہمراہ خود کچرا اٹھانے اور صفائی میں حصہ لیتے ہوئے اس ملک گیر قومی مہم کا آغاز کیا
پانچ برسوں میں 10 ارب درخت لگانے کا عزم
اسلام آباد ۔(پی این این )وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں” صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان“ مہم کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے پوری قوم بالخصوص طلباءوطالبات اورنوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ اس مہم میں قائدانہ کرداراداکر یں، صاف اور
سر سبز و شاداب پاکستان مہم میں مجھے پاکستان کے نوجوانوں اور سکولوں کے بچوں کی ضرورت ہے ، فضائی و زمینی آلودگی سمیت ہر قسم کی آلودگی کا خاتمہ اورصاف و سر سبز پاکستان ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے، انشاءاللہ پانچ سال میں ایسا پاکستان بنے گا جو یورپ سے بھی زیادہ صاف نظر آئے گا، پانچ برسوں میں 10 ارب درخت لگانے اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے کے نتیجے میں پاکستان میں موسمیاتی طرز عمل تبدیل ہو جائے گا، مہم صرف شہروں تک محدود نہیں ہو گی بلکہ ملک کے تمام گاﺅں، دیہات اور قصبات میں بھی اس پر توجہ دی جائے گی، شہروں میں سینی ٹیشن اور فضلے کو تلف کرنے کے انتظام و انصرام کے نظام کو جدید بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی کالج میں ”صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان“ ایکشن ڈے مہم کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے طالبات کے ہمراہ خود کچرا اٹھانے اور صفائی میں حصہ لیتے ہوئے اس ملک گیر قومی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق، وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان، سینیٹر فیصل جاوید اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر طالبات اور دیگر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے طالبات اور ان کی اساتذہ کو زبردست مہم کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم عمران خان صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان مہم کا باضابطہ آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں