kartarpur-coridor-inugration 64

وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی و صوبائی وزرائ، صوبائی وزرائ، بھارتی پنجاب کے صوبائی وزیر اور سابق کرکٹر نجوت سنگھ سدھو، بھارتی وزیر ہرسمرت کور بادل، سکھ برادری کے ارکان اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یہ راہداری کرتارپور نارووال میں گردوارہ دربار صاحب کو بھارت کے ضلع گورداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے ملائے گی۔ پہلے مرحلے میں گردوارہ کمپلیکس کی تعمیر کی جائے گی جبکہ بارڈر ٹرمینل کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ دریائے راوی پل کی تعمیر اور سڑک کے ذریعے محفوظ رسائی بھی کی جائے گی۔ تقریب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا اقلیتوں سے متعلق بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں، ہماری جماعت، ہماری فوج، تمام سیاسی جماعتیں اور سارے ادارے ایک پیج پر کھڑے ہیں، ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور بھارت کے ساتھ ایک مہذب تعلق چاہتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کرتارپور راہداری کی تاریخ لکھی جائے گی تو اس کے ساتھ عمران خان کا نام ضرور لکھا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا
گوردوارہ صاحب کے قریب کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں و مختلف ممالک کے سفارتکاروں، عالمی مبصرین اور سکھ برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بھارت کی نمائندگی وزیر خوراک ہرسمرت کور اور وزیر تعمیرات ہردیپ سنگھ نے کی جب کہ سابق بھارتی کرکٹر و سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی صرف سیکھنے کے لیے ہوتا ہے، رہنے کے لیے نہیں، پاکستان اور بھارت کے تعلقات کا یہ حال ہے کہ ہم ایک قدم آگے بڑھ کر دو قدم پیچھے چلے جاتے ہیں، جب تک ہم ماضی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے، آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

قریب سے خطاب کے دوران نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کرتارپور راہداری کی تاریخ لکھی جائے گی تو اس کے ساتھ عمران خان کا نام ضرور لکھا جائے گا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پاکستان نے سرحد کھول کر پوری کائنات ہماری جھولی میں ڈال دی ہے، بابا نانک کا فلسفہ جوڑنے کا ہے توڑنے کا نہیں، خون خرابہ بند ہونا چاہیے، امن آنا چاہیے، بہت خون خرابہ ہوگیا اور بہت نقصان ہوگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں