imran-khan-cabinet 52

وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی
کابینہ کے ارکان پیر کے روز ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔

اسلام آباد :(پی این این )تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے21رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی، کابینہ 15وفاقی وزرا اور 5 مشیروں پر مشتمل ہوگی۔

حلف برداری کی تقریب پیر کو ایوان صدر میں ہوگی، جس میں وفاقی وزراء حلف اٹھائیں گے۔

وفاقی وزراء میں شاہ محمود قریشی،پرویزخٹک، شفقت محمود، اسد عمر، شیریں مزاری، شیخ رشید اور شامل ہیں جبکہ طارق بشیر چیمہ، غلام سرور خان، کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسد عمر کو وزیر خزانہ، شاہ محمودقریشی کو وزارت خارجہ، پرویزخٹک کو وزارت دفاع اور شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت دینے کی منظوری دی۔

شیریں مزاری کو انسانی حقوق کی وزارت، شفقت محمود کو وزیر تعلیم ، فروغ نسیم کو قانون و انصاف کا قلمدان دیا گیا جبکہ نورالحق قادری وزیر مذہبی امور اور بین الامذاہب ہم آہنگی ہوں گے۔

فوادچوہدری وزیراطلاعات، غلام سرورخان پٹرولیم کے وزیر ، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار ہوں گی جبکہ عامرکیانی کو وزیر صحت کا قلمدان دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

فہمیدہ مرزا وزیر بین الاصوبائی رابطہ اور ارباب شہزاد مشیر اسٹیبلشمنٹ ہوں گے جبکہ خالد مقبول صدیقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ہوں گے۔

عبدالرزاق داؤد صنعت وتجارت کے مشیر ، ڈاکٹرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات اورکفایت شعاری کےمشیر جبکہ ملک امین اسلم ماحولیات کے مشیر اور ڈاکٹر بابر اعوان پارلیمانی امور کےمشیر ہوں گے۔

طارق بشیر چیمہ سرحدی اورریاستی امورکے وزیر ہوں گے جبکہ وزارت داخلہ کاقلمدان عمران خان اپنے پاس رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی بیورو کریسی میں تبدیلیوں کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔خسروبختیارکوآبی وسائل کاقلمدان دیےجانےکاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔


عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں