imran-khan-uae-visit 67

وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے صدارتی محل میں آمد پر پرتپاک خیر مقدم

وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے صدارتی محل میں آمد پر پرتپاک خیر مقدم
اسلام آباد ۔ (پی این این ) وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے صدارتی محل میں آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ وزیراعظم اس سے قبل ایک روزہ دورہ پر ابوظہبی پہنچے تو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زائد بن سلطان النیہان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ بعد ازاں دونوں رہنماﺅں نے اپنے اپنے وفود کا تعارف کرایا جس کے بعد وہ دوطرفہ علاقائی، بین الاقوامی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کیلئے ملاقات کے لئے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پاور عمر ایوب خان، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے عبدالرزاق داﺅد بھی ہیں
وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے صدارتی محل میں آمد پر پرتپاک خیر مقدم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں