imran-khan-ijlass-matrroka-wakf-imlak 15

وزیرِ اعظم کا متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم

وزیرِ اعظم کا متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ پر تفصیلی بریفننگ

※ اجلاس میں وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، سیکرٹری مذہبی امور محمد مشتاق احمد، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق اور سینئر افسران کی شرکت

※ وزیرِ اعظم کو متروکہ وقف املاک بورڈ کے معاملات، متروکہ املاک کے انتظام میں ماضی میں کی جانے والی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں پر تفصیلی بریفننگ

※ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں اور مالی بدانتظامی پر سخت تشویش کا اظہار

※ * متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نو اورمستقبل میں متروکہ املاک کے بہترین انتظام اور اسکے اثاثوں کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا اصولی فیصلہ*

※ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے تمام معاملات کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں: وزیرِ اعظم کی سیکرٹری مذہبی امور کو ہدایت

اسلام آباد ۔ (پی این این ) وزیرِ اعظم عمران خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں اور مالی بدانتظامی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیاہے جبکہ سیکرٹری مذہبی امورکوہدایت کی گئی کہ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے تمام معاملات کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ اجلاس بدھ کو ہوا ۔وزیرِ اعظم کو متروکہ وقف املاک بورڈ کے معاملات، متروکہ املاک کے انتظام میں ماضی میں کی جانے والی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔اجلاس میں وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، سیکرٹری مذہبی امور محمد مشتاق احمد، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نو اورمستقبل میں متروکہ املاک کے بہترین انتظام اور اس کے اثاثوں کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم کا متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں