ali-nawaz-awan 15

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کامیاب دورہ چین ملک و قوم کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، علی نواز اعوان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کامیاب دورہ چین ملک و قوم کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، علی نواز اعوان
مخالفین چاہے کچھ بھی کر لیں پی ٹی آئی کی حکومت حکومت ملک کو معاشی بحران سے نجات دلا کر دم لے گی
چین کے ساتھ 15 معاہدوں سے پاکستان میں صنعت و تجارت کو فروغ حاصل ہو گا
اسلام آباد ( پی این این )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی علی نوازاعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کامیاب ترین دورہ عوامی جمہوریہ چین ملک و قوم کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی پاکستانی رہنما کوچینی قیادت کی طرف سے جو قدر و منزلت حاصل ہوئی وہ حکومت پر عالمی رہنماوں کے بھرپور اعتماد کا مظہر اور پاکستان کا اعزاز ہے جس پر ہم بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ علی نواز اعوان نے کہاکہ مخالفین چاہے کچھ بھی کر لیں پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک کو معاشی بحران سے نجات دلا کر دم لے گی اور اس مقصد کے لئے قومی سطح پر بچت و کفایت شعاری مہم کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن سے ملک میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہو۔ علی نواز اعوان نے کہاکہ چین کے ساتھ 15 معاہدوں سے پاکستان میں صنعت و تجارت کو فروغ حاصل ہو گا، روزگار اور کاروبارکے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور قومی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کے روشن مستقبل کے لئے دن رات کوشاں ہے اور سعودی عرب اور چین کے کامیاب دورں کے قومی معیشت پر مثبت اثرات جلد ظاہر ہوں گے۔ علی نواز اعوان نے کہاکہ پاکستان کی کامیابیوں کا سفر شروع ہو گیا ہے ، قومی قیادت مستقبل بنیادوں پر عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور کرپشن کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لئے ادارے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب ترین دورہ چین پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ان کی ٹیم کے تمام اراکین مبارک باد کے مستحق ہیں
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کامیاب دورہ چین ملک و قوم کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، علی نواز اعوان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں