pak-china-alamia1 25

وزیر اعظم کے دورہ بیجنگ کے موقع پر جاری مشترکہ اعلامیہ

وزیر اعظم کے دورہ بیجنگ کے موقع پر جاری مشترکہ اعلامیہ
بیجنگ: پاکستان اور چین کی ہر طرح کے حالات میں جاری سٹرٹیجک تعاون پرمبنی شراکت داری کے استحکام سے پاکستان اور چین کے عوام کو مزید قریب لانے اور ترقی کے نئے دور میں داخل ہونے کیلئے مشترکہ منصوبہ سازی میں مدد ملے گی۔ چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان نے ، دورہ کیا دورہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ ، وزیر اعظم لی کیانگ ، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین لی ژن شو اور چین کے نائب صدر وانگ کی شان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں روایتی گرم جوشی ، باہمی اعتماد کا مظاہرہ کیا گیا اور دونوں ممالک کی قیادت نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور ، علاقائی اور عالمی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے سکول کی ایک تقریب سے خطاب بھی کیا ، بیجنگ کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران نے شنگھائی کا دروہ بھی کیا جہاں انہوں نے پہلی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کی ۔ پاک چین تاریخی تعلقات کی ترقی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ان میں مزید وسعت اور استحکام کاجائزہ بھی لیا گیا ۔ دورہ کے دوران فریقین نے پاک چین دوستی کو ہر وقت میں قائم رہنے، مقامی ، علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے باوجود ہمیشہ مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
وزیر اعظم کے دورہ بیجنگ کے موقع پر جاری مشترکہ اعلامیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں