foreign minister 53

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس
جمہوری،نمائندہ،جواب دہ،شفاف اور موثر سلامتی کونسل کسی بھی جامع اصلاحاتی عمل کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (پی این این ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمہوری،نمائندہ،جواب دہ،شفاف اور موثر سلامتی کونسل کسی بھی جامع اصلاحاتی عمل کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس کے موقع پر بدھ کو نیویارک میں سیکورٹی کونسل اصلاحات کے حوالے سے یونائٹنگ فار کنسنسس (یو ایف سی) فورم کے وزارتی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ زیادہ جمہوری،نمائندہ،جواب دہ،شفاف اور موثر سلامتی کونسل کسی بھی جامع اصلاحاتی عمل کی سنگ میل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے بین الحکومتی مزاکرات(آئی جی این)فریم ورک کے تحت ایک شمولیتی اور شفاف عمل ناگزیر ہے۔اس کے علاوہ کوئی بھی غیر روایتی حل خلا کو پر کرنے کے بجائے اختلافات کو مزید وسیع کرنے کا باعث بنے گا۔زیادہ جمہوری اور نمائندہ سیکورٹی کونسل کیلئے یو ایف سی کے اصولی موقف کا اجاگر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ صرف وہ حل قابل قبول ہو گا جس میں تمام رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کیا گیاہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں