sipahi-maqbool-hussain 44

وطن کا شیدائی سپاہی مقبول حسین کی داستان پرمبنی ڈرامہ

وطن کا شیدائی سپاہی مقبول حسین کی داستان پرمبنی ڈرامہ آرٹس کونسل میں نمائش کے لیے پیش
تحریروہدایات ناہیدمنظورنے دیں تھیں جبکہ معاونین ہدایتکاروں میں ریاض صدیقی اوریارمحمدشامل
جب بھی دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا توہرپاکستانی مقبول حسین بن جائے گا، ایم پی اے فرح آغا
راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام سپاہی مقبول حسین کی سچی داستان پرمبنی کھیل ـ’وطن کا شیدائی‘پیش کیا گیا راولپنڈی(پی این این )ممبرپنجاب اسمبلی فرح آغانے کہا ہے کہ پاکستان کا ہرسپاہی مقبول حسین ہے اورجب بھی دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا توہرپاکستانی مقبول حسین بن جائے گا۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام صوبائی وزیربرائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کی ہدایات پر سپاہی مقبول حسین کی سچی داستان پرمبنی کھیل ـ’وطن کا شیدائی‘پیش کرنے کے موقع پرکہی۔تحریروہدایات ناہیدمنظورنے دیں تھیں جبکہ معاونین ہدایتکاروں میں ریاض صدیقی اوریارمحمدشامل تھے۔کھیل کے فنکاروں میں انجم ملک،یارمحمد،سپنا شاہ، سلیم آفندی،سعیدانور،نعیم ببا،سلیم بلا اورجاویدعلی ساجن شامل تھے۔سپاہی مقبول حسین نے 40 سال تک بھارت کی قیدمیں گزارے جنہیں 2005 میں رہا کیا گیا۔انھوں نے لمبے عرصے تک قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں۔ان پرہرقسم کا تشددکیا گیا یہاں تک کہ زبان کی کاٹ دی گئی۔

sipahi-maqbool-play
ایم پی اے فرح آغا کا کہنا تھا کہ ناہیدمنظورکا یہ ڈرامہ حب الوطنی پرمبنی تھا۔انھوں آرٹس کونسل کی اس کاوش کی تعریف کی۔خبیب فاونڈیشن کی نائب صدرفریدہ آپا کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کویہ کھیل دیکھنا چاہیے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ایسے سبق آموزکھیل کونسل کی پہچان بن چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں