28

پاکستان محبت کا پیغام لےکر آیا ہوں، نوجوت سنگھ سدھو

پاکستان محبت کا پیغام لےکر آیا ہوں، نوجوت سنگھ سدھو کھلاڑی اور فنکار فاصلے مٹاتے ہیں اور ایک دوسرے کو آپس میں جوڑتے ہیں
لاہور: سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو منتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

نوجوت سنگھ سدھو براستہ واہگہ بارڈر پہلے لاہور اور پھر اسلام آباد پہنچے جہاں وہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ہفتے کو شرکت کریں گے۔

لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی جمہوریت میں آنے والی تبدیلی بہت اچھی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اپنے دوست کی دعوت پر پاکستان آیا ہوں اور یہاں دعوت پر محبت کا پیغام لےکر آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اور فنکار فاصلے مٹاتے ہیں اور ایک دوسرے کو آپس میں جوڑتے ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میں اپنے دوست عمران خان کیلئے ایک شال لایا ہوں۔

گلابی رنگ کی پگڑی پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلابی رنگ شگنوں کا ہے، محبت کا ہے ، پیار کا ہے۔


ملک کو مقروض بنانے والوں کا کڑا احتساب کریں گے، عمران خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں