ISPR 13

پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید ضلع مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوگئے

پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید ضلع مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوگئے، بم ڈسپوزل ٹیم کے رکن سپاہی ریحان شدید زخمی، آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ (پی این این )پاک فوج کا ایک اور سپوت مادر وطن پرقربان ہو گیا، کیپٹن ضرغام فرید ضلع مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں کیپٹن ضرغام فرید شہید اوربم ڈسپوزل ٹیم کے رکن سپاہی ریحان شدید زخمی ہوگئے۔میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شہید ہونے والے25 سالہ کیپٹن ضرغام غیر شادی شدہ تھا اور ان کا کا تعلق سرگودھا سے تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں