poultry-association-election 29

پولٹری آڑتھ ایسوسی ایشن تاجر اتفاق گروپ کامیاب

پولٹری آڑتھ ایسوسی ایشن تاجر اتفاق گروپ کامیاب

پولٹری آڑتھ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تاجر اتفاق گروپ نے کامیابی حاصل کر لی
راولپنڈی (پی این این ) پولٹری آڑتھ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تاجر اتفاق گروپ نے کامیابی حاصل کر لی ۔کامیابی کے بعد گروپ لیڈر ملک عشرت باری، صدر ملک غضنفرحسین،سیکرٹری قاضی ذاہد محمود اعوان،راجہ بشیر،ملک اشتیاق،فرحت کیانی ،چوہدری نعیم نے تمام جتنے والے نمائندوں کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ملک عشرت باری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق گروپ کی کامیابی تمام پولٹری آڑتھوں کی کامیابی ہے ۔ پولٹری آڑتھ ایسوسی ایشن کے انتخابات سے قبل کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے ۔ تاجر انہوں نے کہاکہ پینے کے صاف پانی کے کولر اور واس رومز سمیت تمام کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ہماری جہاں ضرورت ہو گی ہم پولٹری آڑتھوں کے لئے ہر وقت حاضر ہیں ۔

ہمارا انقلابی طریقہ تعلیم ہے آزاد امیدوار ڈاکٹر اظہر اسلم

راولپنڈی (پی این این )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے آزاد امیدوار ڈاکٹر اظہر اسلم نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں اپنے حلقہ میں فلاح و بہبود کے بہت کام کئے ہیں جن میں سے اہم ہمارا انقلابی طریقہ تعلیم ہے جس کی مدد سے ایک سال کے مختصر عرصے میں ملک بھر میں پاکستان وہ کڑوروں بچے جو سکول سے باہر ہیں ان کو پانچویں یا چھٹی تک تعلیم دے سکتے ہیں اس کے علاوہ ایک چھاتی کے کینسر کیلئے ہسپتال بنانے کیلئے بھی کا م جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے طمہاسب آباد میں خواتین کی میٹنگ کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی، ڈاکٹر اظہر اسلم نے کہا کہ خواتین کی تعلیم تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی، سلائی کڑھائی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ روایتی سیاستدان تو وعدے کرتے ہیں لیکن ہم وعدے کرنے والے نہیں عملی کام پرتوجہ دیتے ہیںاور کامیاب ہو کر عوامی مسائل کی طرف بھر پور توجہ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں