chowa-khalsa-sports-stadium 53

چوآخالصہ سپورٹس اسٹیڈیم خستہ حالی کا شکار

چوآ خالصہ سپورٹس اسٹیڈیم خستہ حالی کا شکار
فٹ بال کا ٹیلنٹ پریشانی کا شکار
چوآ خالصہ (نامہ نگار ) چوآ خالصہ سپورٹس اسٹیڈیم خستہ حالی کا شکار فٹ بال کا ٹیلنٹ پریشانی کا شکار گراونڈ کی دیواریں گرنے سے گراونڈ کی خوبصورتی خراب ہوتی جارہی تھی گزشتہ دنوں تحصیل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بیٹوں راجہ خرم پرویز اشرف اور شاہ رخ پرویز اشرف کے سامنے اسٹیڈیم کی گری ہوئی دیوار کی مرمتی کی سفارشات پیش کیں جس پر انھوں نے اس کی مرمت کے لیے ترجیحی بنیادوں پراس کی تخمینہ کی رپوٹ مانگ لی اور اس کی جلد مرمتی کے لیے اپنی ذاتی جیب سے فنڈز دینے کا کہا د وران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوآ خالصہ میں اسپورٹس اسٹیڈیم کی حالت زار بہتر ہونے سے ہماری نوجوان نسل کی صحت مند سرگرمیوں کے لیے موقع ملے گا اور وہ بری محفلوں سے دور رہیں گے عوام علاقہ اور کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں راجہ خرم پرویز کی معاونت اور کوشش قابل قدر ہے اسٹیڈیم کی حالت زار جو کہ انتہائی ابتر ہے اگر اس کی دیوار کی مرمت ہو جائے تو کچھ بہتر ہو جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں