fawad-chowdry 31

کرپشن پر کریک ڈاﺅن فواد حسین کی پریس کانفرنس

کرپشن پر کریک ڈاﺅن فواد حسین کی پریس کانفرنس
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا پریس کانفرنس سے خطاب
شہبازشریف کو 35 کروڑ روپے کا نوٹس جاری
سینیٹر مشاہد اللہ کو بیرون ملک علاج پر سرکاری خزانے سے ادا ہونے والے 54ہزار پاﺅنڈ واپس کرنا ہوں گے
سول ایوی ایشن اتھارٹی میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں دی گئی ترقیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
157 نان فائلرز کو نوٹس جاری
پاکستانیوں کی بیرون ممالک میں دس ہزار جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے
300 جائیدادوں کے مالکان کو نوٹسز جاری
کابینہ کی منظوری سے اثاثہ ریکوری یونٹ نے کام شروع کر دیا ہے، اس یونٹ میں نیب ، ایف آئی اے ، ایف بی آر سمیت دیگر محکموں کے نمائندے شامل ہیں
اسلام آباد (پی این این ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کرپشن پر کریک ڈاﺅن، بیرونی سرمایہ کاری پر توجہ اور کاروبار میں سہولت ہماری معاشی پالیسی کے تین بنیادی جزو ہیں، حکومت نے ایک ماہ میں جس تیزی سے کام کیا ہے اس کی مثال 70 سالوں میں نہیں ملتی، بہت سی معلومات پہلے سے موجود تھیں تاہم اس کا نوٹس گزشتہ ادوار میں نہیں لیا گیا، احتساب کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، بغیر استحقاق کے جہاز استعمال کرنے پر شہبازشریف کو 35 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا جارہا ہے، سینیٹر مشاہد اللہ کو بیرون ملک علاج پر سرکاری خزانے سے ادا ہونے والے 54ہزار پاﺅنڈ واپس کرنا ہوں گے، سول ایوی ایشن اتھارٹی میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں دی گئی ترقیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے، ہمارا مو¿قف ہے کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں نواز شریف دور کے منصوبوں کا آڈٹ موجودہ حکومت جبکہ ہمارے دور کے منصوبوں کاآڈٹ اپوزیشن کرے، پی اے سی کی سربراہی بے شک تحریک انصاف کو نہ دیں تاہم اس پر غیر جانبدار ممبر تعینات کیاجائے، سید فخر امام اس حوالے سے بہتر انتخاب ہو سکتے ہیں، 157 نان فائلرز کو نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔ وہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
زیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی بیرون ممالک میں دس ہزار جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے، جس پر 300 جائیدادوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ لندن میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مزید دو فلیٹ سامنے آئے ہیں ۔ باہمی قانونی معاونت (میوچل لیگل اسسٹنس) بل اور وسل بلوور ایکٹ منظوری کیلئے جلد وفاقی کابینہ میں پیش کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی منظوری سے اثاثہ ریکوری یونٹ نے کام شروع کر دیا ہے، اس یونٹ میں نیب ، ایف آئی اے ، ایف بی آر سمیت دیگر محکموں کے نمائندے شامل ہیں ۔ اس یونٹ نے برطانیہ اور دبئی میں پاکستانیوں کی دس ہزار سے زائد جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔ان میں سے 895 جائیدادوں پرکارروائی کی جائیگی جبکہ 300جائیدادوں پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی۔ سیاسی شخصیات (پولیٹیکلی ایکسپوز پیپلز) میں سب آتے ہیں، جس نے بھی کوئی سرکاری عہدہ رکھا ہوگا بدعنوانی ثابت ہونے پر اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں جن کمپنیوں کے نام آئے ہیں انکی تفصیلات منگوا رہے ہیں، متعلقہ ممالک سے تفصیلات موصول ہونے کے بعد انکے مالکان سے بھی تفیصلات طلب کریں گے اور پھر اس پر کارروائی آگے بڑھے گی۔
کرپشن پر کریک ڈاﺅن فواد حسین کی پریس کانفرنس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں