press-conference 192

کلرسیداں کے صحافی اور کالم نگار صبور ملک کی کلرسیداں میں پریس کانفرنس

کلرسیداں کے صحافی اور کالم نگار صبور ملک کی کلرسیداں میں پریس کانفرنس
ہسپتال کی ڈاکٹر کی کام چوری اور غفلت سامنے لانے پر کلرسیداں کے سنئیر صحافی اور کالم نگار پر ذاتی حملے اور دھمکیاں
ویڈیو دیکھیں

کہوٹہ (نامہ نگار) مخدوم میڈیا گروپ کلرسیداں کے صحافی اور کالم نگار صبور ملک کی کلرسیداں میں پریس کانفرنس ،کہوٹہ کے نام نہاد صحافی کے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید،صحافت کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے،تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے سنیئر صحافی اورکالم نگار صبور ملک نے کلرسیداں میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ بنیادی مرکز صحت دکھالی کی خبر کا سہارا لے کر کہوٹہ کے ایک نام نہاد اور سوشل میڈیا کے صحافی انعام الحق قریشی نے چند دن سے میری ذات کے حوالے سے پرنٹ اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلایا ہوا ہے،لیکن میں انعام الحق قریشی کو یہ بتاناچاہتا ہوں کہ بنیادی مرکز صحت دکھالی کے حوالے میری خبر مصدقہ ہے اور مذکورہ بی ایچ یوکے بارے میں اس سے پہلے بھی متعدد شکایات موجود ہیں،نہ تو کہوٹہ اور نہ ہی بنیادی مرکز صحت دکھالی کسی کی ذاتی جاگیر ہے،میری ذات پر کیچڑ اُچھالنے سے پہلے مذکورہ شخص کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے،مجھے سوشل میڈیا صحافی کہنے والے انعام الحق قریشی خود کیا ہیں ایک ہفت روزہ جو لو کل اخبار کے روپوٹر ہیں ساری دنیا جانتی ہے،میں میڈیا کی وساطت سے یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میں اپنی ذات پر لگائے گئے الزامات پر قانونی کارروائی کاحق محفوظ رکھتا ہوں ،اور حقائق سے منافی من گھڑت خبریں پھیلانے والو ں سے صرف اتنا کہوںگا کہ آپ کی وجہ سے کلرسیداں اور کہوٹہ کے صحافیوں کے درمیان جو برادرا نہ تعلقات قائم ہیں ان کو خراب نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں