consumer-court 48

کنزیومر کونسل نے گاہگ کو نیا جوتا دلوا دیا

کنزیومر کونسل نے گاہگ کو نیا جوتا دلوا دیا
راولپنڈی (پی این این )صارف کی درخواست پر کاروائی کنزیومر کونسل نے گاہگ کو نیا جوتا دلوا دیا ۔ صارف اکبر نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کو درخواست دیتے ہوئے مئوقف اختیار کیا تھا کہ اس نے لوگو شوز سے مبلغ 14500/-روپے کا قیمتی جوتا خریدا تھا ۔ جو کہ ساخت کے لحاظ سے ناقص تھا اور خراب ہونا شروع ہو گیا تھا جس پر صارف نے لوگو شوز سے رجوع کیا تو انہوں نے جوتے کی واپسی یا تبدیلی سے صاف انکار کردیا جس پر صارف نے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کو درخواست دی صار ف کی درخواست پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اتھارٹی کنزیومر کونسل کی طرف سے انتظامیہ لوگو شوز کو طلب کیا جس پر لوگو شوز نے صارف کو نیا جوتا فراہم کردیا گیا ۔ شہریوں کو چاہیے کہ ناقص اور غیرمعیاری اشیاء کی فروخت کے خلاف دکانداروں سے الجھنے کی بجائے کنزیومر کونسل اور کنزیومر کورٹ سے رجوع کریں
کنزیومر کونسل نے گاہگ کو نیا جوتا دلوا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں