gujratchildlabour 32

گجرات بچوں سےمزدوری کرانیوالے 2دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج

گجرات بچوں سےمزدوری کرانیوالے 2دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج
دونوں بچوں کو مقامی سکول داخل کرادیا گیا ہے
گجرات۔۔۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد عثمان کی قیادت میں ٹیم نے ماڈل بازار کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے دو بچوں سے چائلڈ لیبر کرانیوالے 2دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادیے ہیں، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ چائلڈ لیبر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے سوشل موبلائزر محمد وقاص کے ہمراہ چیکنگ کی، اس دوران دو دوکاندار حبیب اللہ ولد شمشیر خاں اور عزیز اللہ ولد موسیٰ خاں بچوں سے مزدوری کرانے کے مرتکب پائے گئے ، دونوں بچوں کو مقامی سکول داخل کرادیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں